فلسطینی مظاہرین پر دوبارہ تشدد

IQNA

فلسطینی مظاہرین پر دوبارہ تشدد

10:24 - July 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509828
تہران(ایکنا) صیھونی فورسز نے یہودی آباد کاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر شیلنگ اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق  صیھونی فورسز نے یہودی آبادکاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں نے شیلنگ کی اور کئی ایک کو گرفتار کرلیا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی افراد جنوبی الخلیل کے علاقے میں مظاہرہ کررہے تھے۔

 

فورسز نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور انہیں تتر بتر ہونے کے لیے انکو تشدد کا نشانہ بنایا  اور تین افراد بشمول دو بزرگ افراد گرفتار کیا۔

 

غزہ کی پٹی میں بھی یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا۔

 

سروے کے مطابق غزہ کی پٹی اور قدس شریف میں  ۶۵۰،۰۰۰ اسرائیلی ۱۶۴ سٹی اور ۱۲۴ رہایشی کمپلیکس میں آباد ہوچکے ہیں۔

 

فلسطینیوں نے شیخ جراح اور سلوان سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کے خلاف مظاہرہ کیا اور رپورٹ کے مطابق ان افراد کو شلینگ سے ہٹانے کی کوشش کی گیی۔/

 

مذکورہ علاقوں سے مزید اٹھائیس فلسطینیوں کو جبرا نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ۱۹۵۶ سے یہاں آباد ہیں۔ صیّھونی لابی کا دعوی ہے کہ یہ علاقے ۱۹۴۸ سے پہلے یہودیوں کی ملکیت میں تھے تاہم فلسطینی افراد ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیں رہے ہیں۔/

3984730

نظرات بینندگان
captcha