
رپورٹ کے مطابق جرمنی فارن انفامیشن کے سربراہ برونوکال نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اگرچہ داعش کو سخت شکست ہوچکی ہے تاہم یہ داعش القاعدہ کی طرح دوبارہ سراٹھانے کی کوشش میں ہے اور یہ بغیر کسی مرکزیت کے منظم ہورہی ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ اگرچہ داعش کو ختم کرنے کے حوالے سے کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جسمیں انکے رہنما ابوبکر بغدادی سیمت دیگر اہم افراد مارے جاچکے ہیں تاہم خبردار کرتا ہوں کہ داعش غیر مرکزیت کے ساتھ دوبارہ منظم ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
جرمن فارن انفارمیشن شعبے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جرمنی کے دیگر ادارے بھی اس خطرے کو بھانپ چکے ہیں اور خبردار بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے گذشتہ ماہ ایک رپورٹ شایع ہوچکی ہے جسمیں اس خطرے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔/