مسجدالاقصی کی توہین تمام مسلمانوں پر حملہ ہے / عید تک دھرنا جاری

IQNA

فلسطینی گروپ؛

مسجدالاقصی کی توہین تمام مسلمانوں پر حملہ ہے / عید تک دھرنا جاری

9:36 - July 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509835
تہران(ایکنا) مختلف فلسطینی تنظیموں اور شخصیات نے یہودی آباد کار اور فورسز کی جانب سے مسجد اقصی پر یورش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی میں دھرنا عید تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ہزار سے زاید صیھونی آباد اور درجنوں اہلکاروں نے مسجد الاقصی پر یلغار اور زبردستی باب المغاربہ کو بند کرکے فلسطینیوں کی آمد کو روک دیا۔

 

فلسطینی گروپوں نے  مسجدالاقصی نے مسجد اقصی پر حملہ، مسجد کی توہین اور نمازیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 

جھاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے مسجدالاقصی  پر حملے کو تمام اسلامی اور عربی ملتوں کے حقوق پر ڈاکہ اور دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔

 

سلمی کا کہنا تھا: ان حالات میں جب صیھونی رژیم اپنے ناپاک مقاصد  اور خدا، انکے رسول سے دشمنی کو واضح کرچکا ہے بعض حکمران ان سے تعلقات پیدا کررہے ہیں۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ  مسجدالاقصی پر حملہ سے تمام مسلمانوں کے غضب میں اضافہ ہوگا اور جو ان حالات پر غضب ناک نہیں ہوتے وہ اپنے دین و ایمان پر تجدید نظر کریں۔

مسجدالاقصی کی توہین تمام مسلمانوں پر حملہ ہے / عید تک دھرنا جاری

سلمی نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اطراف کے علاقوں سے خود کو مسجد الاقصی تک پہنچائیں اور سخت مزاحمت سے صیھونی آباد کاروں کو روک دیں۔

 

فلسیطنی دوبارہ قدس اور  مسجدالاقصی پہنچیں گے

حماس کے ترجمان محمد حماده نے مسجدالاقصی اور نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیھونی حکام اپنی ناکام خود ظاہر کررہے ہیں۔

 

انہوں نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ قدس اور مسجد الاقصی کی سمت مارچ کریں اور نماز عید تک وہی رہیں اور صیھونی حکام کو مسجد کی توہین سے روک دیں۔

 

فلسطین مجاہدین آمادہ رہیں

مسجدالاقصی کی توہین تمام مسلمانوں پر حملہ ہے / عید تک دھرنا جاری

تحریک مجاهدین فلسطین نے بیان میں کہا ہے: مسجدالاقصی پر حملہ بڑا جرم ہے اور اس کے سنگین نتائیب برآمد ہوں گے۔

 

تحریک نے قدس، غزہ کی پٹی اور دیگر مقبوضہ علاقوں کے عوام سے کہا ہے کہ وہ مسجد الاقصی پہنچیں اور وہی پر دھرنا دیں۔

 

تحریک کا کہنا تھا کہ جنگ سیف‌القدس ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور باقی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلح مجاہدین گولیوں سے غاصبوں  کے سینوں کو نشانہ بنائے رکھے جب تک وہ تجاوز سے ہاتھ نہیں اٹھاتے۔

 

تحریک نے محمود عباس انتظامیہ سے بھی کہا وہ غاصب رژیم کی مدد بند کرکے تمام اسیروں کو فوری رہا کردیں۔

 

فرقہ وارانہ جنگ کی کوشش

اسلامی کمیٹی کے ڈپٹی یوسف سلامه نے مسجدالاقصی میں نمازیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی بیدخلی کا سلسلہ قرار دیا اور اس کا مقصد اسلامی مسیحی اور یہودیوں میں جنگ کی کوشش قرار دیا۔

 

کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس سے جنگ کی شعلیں بھڑک جائیں گے تاہم فلسطینی حقوق سے دستبردار کسی صورت نہیں ہوں گے۔

 

سلامه نے قدس کو مسئلہ فلسطین کا محور قرار دیتے ہوئے امت اسلامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد الاقصی کے حوالے سے کردار ادا کریں۔/

3984881

 

 

نظرات بینندگان
captcha