IQNA

10:22 - July 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509888
تہران(ایکنا) حشد الشعبی سے وابستہ امام علی‌(ع) بریگیڈ کے ایک تربیتی مرکز پر مشکوک ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی سے وابستہ امام علی‌(ع) بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں نے انکے نجف اشرف میں موجود مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے گذشتہ روز ساڑھے تین بجے کے وقت انکے ایک گودام کو  الدیوک چاونی میں ٹارگٹ کیا اور ساڑھے پانچ بجے دوبارہ حملہ کیا گیا ۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں نے گذشتہ روز صبح کے وقت بھی ان علاقوں پر پرواز کیا اوریہاں کی معاینہ کیا گیا، مزید تفصیلات بعد میں جاری ہوگی

 

بعض زرایع نے کاظمین کے بازار باب الدروازہ میں آگ لگانے کی خبر دی  ہے۔/

3986596

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: