افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہو گا: معید یوسف

IQNA

20:18 - August 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3509915

افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہو گا: معید یوسف

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہو گا: معید یوسف

جیو نیوز کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ ا فغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی استعمال ہو رہی ہے،ہمیں اسے روکنا ہوگا۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پھر ایسےگروہ جنم لے سکتے ہیں جو دنیا کے لیےخطرہ ہوں، پاکستان اور امریکا کو پہلے سے زیادہ ساتھ مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کو برداشت نہیں کر سکتا، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ جنگ متاثرین کے لیے افغانستان میں ہی بندوبست کرے۔

نظرات بینندگان
captcha