IQNA

10:27 - August 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3509929
تہران(ایکنا) آیت‌الله شیخ عیسی قاسم نے نایجیریا کے معروف عالم دین اور رہنما شیخ زکزاکی کی آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت‌الله شیخ عیسی قاسم نے نایجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

انکے پیغام میں لکھا ہے:

«آپ پرسلام اے ہمارے ہر دلعزیز شیخ، جناب شیخ ابراهیم زکزاکی، جہاد فی سبیل اللہ اور آپ کی غیرت و کرامت اور شرافت پر درو د و سلام۔

 

مناسب ہے کہ آپ کی آزادی کو ظالموں کی قید سے ایک خوشی کا دن قرار دیا جائے اور آپ کی عزت و آزادی کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں جنہوں نے حق و عدالت کے لیے جدوجہد کی اور عزت، کرامت اور آزادی کے سوا کسی چیز کو قبول نہیں کرتے اور ظالموں کے مقابل قیام کرتے ہیں۔

 

سختیوں کے مقابل آپ کا صبر و جہاد قابل تعریف ہے، آپ کی رہائی نے ظالموں کے چہرے کو مزید واضح کردیا جو آپ پر الزامات لگانے کے درپے تھے۔

 

ان سب کا شکریہ جنہوں نے مجاہدانہ انداز میں آپ کی مدد کی چاہے وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم۔

خدا آپ کو اور آپ کی اہلیہ کو صحت و تندرستی عنایت فرمائے اور آپ کے عزیزوں  اور اقارب کو رحمت و لطف کے سایے بخشے اور اپنی پناہ میں محفوظ رکھے۔

 

عيسى أحمد قاسم

 

قم المقدسة

 

الإثنين ٢٢ ذو الحجة ١٤٤٢ هـ

3988104

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: