چیرمین سینیٹ مشہد مقدس پہنچ گیے۔

IQNA

چیرمین سینیٹ مشہد مقدس پہنچ گیے۔

18:33 - August 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509940
صادق سنجرانی مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری دیں گے۔

ایکنا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ مشہد پہنچ گئے۔ ڈپٹی گورنر مشہد اور کونسل جنرل عارف بھٹنی نے ائیر پورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔وفد روضہ حضرت امام رضا پر حاضری دینے کے بعد تہران روانہ ہو جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر اہم قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس دورے میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز دلاور خان، احمد خان، محمدعبدالقادر کے علاوہ ایوان بالاء کے اعلیٰ حکام شامل ہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha