سعودی عرب فلسطینی قیدیوں کو رہا کریں- اسماعیل ھنیہ

IQNA

سعودی عرب فلسطینی قیدیوں کو رہا کریں- اسماعیل ھنیہ

9:18 - August 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3509946
تہران(ایکنا) حماس رہنما نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں پر مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کریں۔

رپورٹ کے مطابق حماس رہنما اسماعیل ھنیہ نے بدھ کو ایک بیان میں سعودی عدلیہ کے فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے بیان پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 
هنیه نے تاکید کی ہے کہ حماس تحریک سعودی حکام سے توقع رکھتی ہے کہ وہ فلسیطنی قیدیوں کے حوالے سے نرم رویہ رکھ کر ان پر قایم مقدمات ختم کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے ہفتے کے اجلاس میں فلسطینی قیدیوں بالخصوص محمد الخضری جو ریاض میں حماس کا نمایندہ تھا انکی رہائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 

 
فروری ۲۰۱۹ میں سعودی عرب میں ساٹھ فلسطینی اور اردنی جنمیں ریاض میں حماس کا نمایندہ تھا انکو جہادی تنظیموں کی مدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظمیوں نے ان گرفتاریوں کو غیر عادلانہ قرار دیتے ہوئے انکی مذمت کی تھی۔
 

گذشتہ کئی عرصے سے ان قیدیوں کو نامناسب کنڈیشن میں رکھا گیا ہے اور ان پر تشدد کی رپورٹِیں بھی ملی  ہیں۔/ 

3988593

نظرات بینندگان
captcha