
رپورٹ کے مطابق لبنانی کی جہادی تنظیم حزب اللہ نے بیان جاری کیا ہے: « حزب اللہ کے شهید «علی محسن کامل» اور شهید «محمد قاسم طحان» بریگیڈ نے مقبوضہ صیھونی علاقوں پر جوابی حملہ کیا ہے».
بیان میں کہا گیا ہے: « گذشتہ روز ۱۱:۱۵ کو مقبوضہ علاقوں «مزارع شبعا» پر درجنوں راکٹ حملہ کیا گیا».
حزبالله لبنان کا کہنا تھا: « مذکورہ راکٹ حملے صیھونی رژیم کی جانب سے «الجرمق» اور «الشواکیر» پر حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے».
۳۳ روزه جنگ سال ۲۰۰۶ کے بعد پہلی بار صیھونی طیاروں نے لبنان نے گذشتہ روز فضائی حملہ کیا۔
اس موقع پر لبنان کے قریب واقع سرحدی علاقوں میں سائرین کی آوازیں بلند ہونے کی اطلاعات ہیں۔
«الجزیره» نیوز کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے«مزارع شبعا» میں دھماکے کی آواز سنی گیی ہے۔
چینل کے مطابق اس علاقے میں حزب اللہ راکٹوں کے لگنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
صیھوننی میڈیا کا کہنا ہے: کم از کم بیس راکٹ فائر کیے گیے جس پر اسرائیلی آئرن ڈوم فعال ہوا اور کچھ راکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔
جنوبی لبنان پر بم باری
حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی طیاروں نے «شبعا» اور «الهباریه» کے بعض علاقوں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گولے اکثر میدانی علاقوں میں گرے اور جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم «نفٹالی بنٹ» اور وزیر جنگ «بنی گانٹز» کی سربراہی میں ایمرجنسی نشست منعقد کی گیی۔/