جهاد اسلامی اور حماس نے سعودی عرب کے فیصلے کی مذمت کردی

IQNA

جهاد اسلامی اور حماس نے سعودی عرب کے فیصلے کی مذمت کردی

9:33 - August 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509969
تہران(ایکنا) فلسطینی جہادی تنظیموں نے سعودی عرب میں فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے سعودی عدالتی فیصلے کو صیھونی مفاد میں قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہادی تنظیموں اسلامی جہاد اور حماس سے سعودی عرب میں فلسطینی اور اردنی قیدیوں کے حوالے سے صادر شدہ فیصلے پر حیرت اور افسوس کا اظھار کیا۔

 

مذکورہ تنظیموں نے کہا ہے کہ ان افراد کو سزا انکے جرم کے مقابلے میں بہت سخت ہے۔

جہادی تنظیم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ بعض قیدیوں کے حوالے سے اچھے فیصلوں کو خوش آیند قرار دیتے ہیں تاہم دیگر قیدیوں کے حوالے سے سخت فیصلوں پر افسوس کیا جاسکتا ہے اور ہم سعودی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری طور پر آزاد کرانے کا حکم دیں جو دو سال سے قید و بند میں بسرکررہے ہیں۔

 

 

جہاد اسلامی کے رہنما احمد المدلل نے بھی سعودی عدالت کی جانب سے حکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا کیونکہ انکا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے اپنے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی تھی اور سعودی عرب کے خلاف انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا۔

 

انکا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ سییاسی تھا اور صرف صیھونی خوشنودی کے لیے ایسا فیصلہ کیا گیا اور سعودی عرب نے کوشش کی کہ اس فیصلے سے اسرائیل سے وفاداری ثابت کرے اور فلسطینی شہداء کے خون کو گویا پامال کیا گیا۔

 

انہوں نے ایک اعلی بحرینی رہنما اور اسرائیلی حکام میں ملاقات کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بحرین اور دیگر عرب ممالک جنہوں نے صیھونی رژیم سے تعلقات قایم کیے ہیں انہوں نے عرب بھائیوں سے خیانت کی ہے اور اس اقدام سے فلسطینیوں پر جرائم کی تائید کی ہیں۔/

3989336

نظرات بینندگان
captcha