
رپورٹ کے مطابق الازھر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا کی عالمی انجمن کے تعاون سے شدت پسندی کی روک تھام اور ترویج قرآن کے حوالے سے فھم قرآن سیمینار منعقد ہوا۔
مغربی صوبے کے شہر طنطا میں قرآنی کالج کے استاد ابراهیم الوزان نے فھم قرآن اور درست اسلامی تعلیمات کی ترویج پر تاکید اور شدت پسندوں کی جانب سے قرآن سے نادرست استفادے کے حوالے خطاب میں کہا: یہ گروہ اور تنظیمیں اپنے مقاصد کے لیے قرآن مجید کی من پسند تفاسیر کرتی ہیں۔
الوزان کا کہنا تھا: جو چیز حفظ قرآن میں بہت مدد کرتی ہے خالص نیت اور روزانہ اس کتاب کا پڑھنا ہے جبکہ اس کے ساتھ حفظ کے دیگر اصول و قواعد سے آشنا ہونا چاہیے جبکہ حفظ میں قرآنی سورتوں کے موضوع اور مقاصد سے آشنائی بھی حفظ میں مدد گار ہوسکتی ہے۔
عالمی انجمن طلبا الازھر کی ناظر فاطمه کشک نے خطاب میں انسانی زندگی میں قرآنی تعلیمات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: بلاشبہ قرآن انسانی کی فکری اور اجتماعی سوچ و ترقی میں اور انکی شخصیت سازی بہت موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔/