سعودی عرب، قرانی مدارس اسکولوں میں ضم

IQNA

سعودی عرب، قرانی مدارس اسکولوں میں ضم

10:07 - August 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510002
تہران(ایکنا) سعودی میڈیا کے مطابق قرآنی اسکولوں کو تعلیمی اسکولوں میں ضم کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے حفظ قرآن اور دیگر قرآنی مدارس کو سال نو میں تعلیمی پروگرام کے افتتاح سے پہلے تعلیمی اسکولوں ضم کردیا گیا ہے۔

 

اس سے پہلے سعودی میں تعلیمی ادارے اور قرآنی مدرسے الگ الگ کام کررہے تھے جہاں بچے اور بچیاں حفظ قرآن اور تعلیم قرآن کے لیے جاتے جہاں تجوید، تلاوت اور حفظ کے درو س ہوتے ۔

 

اسی حوالے سے سعودی وزات تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو حکم جاری کیا کہ تیرہ علاقوں کے حفظ قرآنی مدارس کو تعلیمی اداروں میں ضم کیا جائے تاکہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ان مدارس کو ایک ہی بورڑ سے کنٹرول کیا جاسکے۔/

3990308

نظرات بینندگان
captcha