زائرین کعبہ کا پہلا گروپ آج سعودی پہنچ رہا ہے

IQNA

زائرین کعبہ کا پہلا گروپ آج سعودی پہنچ رہا ہے

10:19 - August 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510003
تہران(ایکنا) سعودی حکام کے مطابق زائرین عمرہ آج جمعہ کو سعودی پہنچ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حج و عمرہ کمیٹی کے رکن ھانی علی العامری کا کہنا تھا کہ غیرملکی زائرین کا پہلا گروپ عمرے کے لیے آج بروز جمعہ سعودی عرب پہنچ رہا ہے۔

 

غیرملکی زائرین کا یہ گروپ نایجیریا سے پہنچے گا جو آج رات نو بجے ملک عبدلعزیز ائیرپورٹ پر اترے گا۔

 

العامری کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیاں ان زائرین کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور آمد و رفت پر نظارت کے فرائض انجام دیں رہی ہیں۔

 

سعودی عرب میں عمرہ کے فرائض اعتمرنا «Eatmarna» ایپ کے زریعے سے انجام دیا جاسکے گا جو تمام زیارات میں رہنمائی کرسکے گا۔

 

العامری کا کہنا تھا کہ زائرین اس ایپ کے زریعے سے مناسک کے علاوہ ہوائی ٹکٹ، ہوٹل اور خریداری کے امور میں بھی مدد لے سکتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ٹوریسٹ کمپنیوں کا اجازت دی گیی ہے کہ وہ ہوٹلوں کے دس فیصد حصے کو غیرملکی زائرین کے لیے مختص کرسکتی ہیں اور ہر کمرے میں صرف دو افراد رہ سکتے ہیں۔

 

سعودی حکام کے مطابق تمام زائرین کے لیے کورونا ویکسین کی شرط رکھی گیی ہے اور قرنطینے کی شرط پر عمل کرنا ہوگا۔

 

وزارت حج و عمره نے تاکید کی ہے کہ بس کمپنیاں جو زایرین کو مکہ و مدینہ منتقل کرتی ہیں ایس اوپیز اور پچاس فیصد گنجایش کے ساتھ مسافر سوار کرسکتی ہیں۔/

3990304

نظرات بینندگان
captcha