سعودی عرب میں عزاداری کی محفلوں پر یورش

IQNA

سعودی عرب میں عزاداری کی محفلوں پر یورش

10:25 - August 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510005
تہران(ایکنا) سعودی فورسز نے قیطف میں عزائے سید الشہداء میں مصروف عزاداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد و امام بارگاہوں کو پیشی پر طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے مسجد «المسأله» اور امام بارگاہ «امام حسین(ع)» کے منتظمین کے عزداری کی محافل پر طلب ساٹھ ہزار ریال جرمانہ کردیا ہے۔

 

سیکورٹی فورسز نے ان مساجد کے منتظمین سے زبردستی منوایا کہ وہ محرم کی باقی راتوں میں محافل عزا منعقد نہیں کریں گے۔

 

قطیف میں تشدد و خوف کی فضاء پیدا کرکے مجالس کو انتباہ کیا گیا ہے۔ قطیف میں عزاداروں نے سیاہ علم نصب کردیے ہیں اور محرم کی فضا بنائی گیی ہے جہاں پر انکو مجالس کے حوالے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

شیعہ ایکٹویسٹوں کی گرفتاری عرصے سے جاری ہیں اور محمد بن سلمان کی آمد کے بعد سے ان اقدامات میں کافی تیزی آچکی ہے۔/

3990265

 

نظرات بینندگان
captcha