حکومت کا یوم عاشورہ پر 2 چھٹیوں کا اعلان

IQNA

حکومت کا یوم عاشورہ پر 2 چھٹیوں کا اعلان

16:56 - August 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510007
تہران(ایکنا) وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر 18 اور 19 اگست کو  ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

 

خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمان واقع کربلا کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

حکومت کا یوم عاشورہ پر 2 چھٹیوں کا اعلان

اس موقع پر جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، تعزیے نکالے جاتے ہیں، سبیلیں لگائی جاتی ہیں اور  نذرو نیاز بھی تقسیم کی جاتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha