میانمار؛ مسلمانوں کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے گریز

IQNA

میانمار؛ مسلمانوں کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے گریز

9:55 - August 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510012
تہران(ایکنا) رخائن الاینس کے مطابق میانمار کی حکومت ویکیسن لگانے والے افراد میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رخاین روھنگیا الائنس  (ARU)  نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں کورونا اموات کے باوجود میانمار حکومت مسلمانوں کو فہرست میں شامل نہیں کررہی۔

 

رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا کورونا سے بڑی تعداد میں روھنگیا متاثر ہورہے ہیں تاہم کیمپوں میں محصور مسلمان روھنگیا ویکسین سے محروم ہیں۔

 

رخائن کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق رخائن میں گذشتہ لہر کے مقابلے میں بارہ فیصد بڑھ چکا ہے اور اس حوالے سے روھنگیا کو ویکسین فراہم نہ کرنے پر دیگر ادارے تشویش کا اظھار کررہے ہیں۔

 

روھنگیا الاینس نے اعلان کیا ہے کہ جن محلوں میں مسلمان رہایش پذیر ہیں اور اسی طرح گیارہ دیگر کیمپ جہاں دو لاکھ پناہ گزین موجود ہیں، اگست سے شروع ہونے والے ویکسن مہم میں شامل نہیں۔

 

رخاین حکومت کی ترجمان او هلا تین نے پریس کانفرنس سے کہا تھا کہ اس وقت ویکسین لگانے والوں کی فہرست میں روھنگیا مسلمان شامل نہیں اور اس حوالے سے پالیسی کا اب تک اعلان نہیں ہوا ہے۔/

3990446

نظرات بینندگان
captcha