یونان میں مسلم پناہ گزینوں پر حملہ

IQNA

یونان میں مسلم پناہ گزینوں پر حملہ

9:13 - August 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510022
تہران(ایکنا) سفید فام نسل پرستوں کے حملے میں پندرہ پاکستانی مہاجرین شدید زخمی ہوئے جنمیں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دس مسلح گورے نسل پرستوں نے گرم اسلحہ اور لاٹھیوں سے جزیرہ کرٹ پر دو گھروں پر حملہ کیا جہاں پندرہ پاکستانی پناہ گزین موجود تھے۔

 

یونانی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ان افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی اور انکے گھروں میں توڑ پھوڑ کے بعد فرار ہوگیے۔

 

رپورٹ کے مطابق حملے میں پندرہ پاکستانی شدید زخمی ہوئے جنمیں دو کی حالت نازک ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس واقعے کی تحقیق کررہی ہے اور ان حملہ آوروں کو فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

یونان میں بڑی تعداد میں مہاجرین کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے جن کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔

 

یونان متعدد بار پناہ گزینوں کو واپس ترک دریا یا سمندروں میں واپسی پر مجبور کرچکا ہے اور عالمی تنظیموں کے اعتراضات کے باوجود وہ ان الزامات کو ماننے سے انکار کرتا رہا ہے۔

 

یونان میں انسانی حقوق کی تنظمیں یونان کی حکومت کا تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں جو کیمپوں میں پناہ گزینوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل کو شروع کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔/

3990726

نظرات بینندگان
captcha