دستی بم یا سلینڈر دھماکہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

IQNA

دستی بم یا سلینڈر دھماکہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

9:35 - August 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510025
تہران(ایکنا) جماعت اسلامی رہنما کی فیملی سے تعلق رکھنے والے افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جنکی گاڑی پر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹ میں حملے کا واقعہ پیش آیا ۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرظ پر ڈان نیوز کو بتایا کہ یہ ایک دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

 

سینئر افسر نے انکشاف کیا کہ ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک دستی بم حملہ ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دستی بم کا لیور ملا ہے اور حملے میں روسی ساختہ آر جی-1 دستی بم کا استعمال کیا گیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں کہ دھماکے میں ملوث افراد کا تعلق کسی فرقہ وارانہ یا انتہا پسند گروپ سے تو نہیں جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور مقامی پولیس مل کر تحقیقات کررہے ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے سینئر افسر راجا عمر خطاب نے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ دستی بم حملہ تھا اور دستی بم ٹرک میں گرنے سے قبل ہی پھٹ گیا جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

 

دوسری جانب کیماڑی کے ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک چھوٹے ٹرک میں سیلنڈر دھماکے کی وجہ سے پیش آیا۔

اس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جس ٹرک میں دھماکا ہوا اس میں 20 سے 25 افراد سوار تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مسافر ایک شادی کی تقریب میں شرکت کر کے آ رہے تھے کہ ٹرک میں دھماکا ہو گیا اور واقعے میں زخمی تمام افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایک اور اعلی پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دہشت گردی یا فرقہ واریت کا نتیجہ نہیں ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha