عرب میڈیا: ایران کو عمرہ ممنوعہ فہرست سے خارج کردیا گیا ہے

IQNA

عرب میڈیا: ایران کو عمرہ ممنوعہ فہرست سے خارج کردیا گیا ہے

9:07 - August 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510033
تہران(ایکنا) ڈیڑھ سال وفقے کے بعد سعودی عرب نے مختلف ممالک بشمول ایران کو عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تیرہ ممالک اب بھی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ تئیس ممالک جن کے نام ممنوع شدہ لسٹ میں شامل تھے انکے فہرست سے نکال دیا جارہا ہے۔

جن ممالک کے نام کو فہرست سے خارج کیا جارہاہے ان کے نام کچھ یوں ہیں: ہانگ کانگ، آرمینیا، کوراساوو، چین، نیکارا گوئہ، ایران، سوئیڈن، مقدونیہ، جرمنی، امریکہ، گھانا، تائیوان، جاپان، آئرلینڈ، پرتگال، ماکاوو، برطانیہ، سوئیزرلینڈ، اٹلی، فرانس، جزایر فارو، لیبریا اور مونٹی نگرو۔

 

اس سے پہلے ایران کی وزارت حج و زیارات کے نمایندے علی رضا رشیدیان نے امید کا اظھار کیا تھا کو دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور سرزمین وحی پر جانے کے امکانات پیدا ہوں گے۔

 

تیرہ ممالک پر اب بھی پابندی برقرار ہے  جنکے نام یوں ہیں: مصر، لبنان، امارات متحده عربی، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن،برازیل، انڈونیشیاء، ویتنام،  ترکی، ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ایتوپیا وغیرہ شامل ہیں۔

 

عمرہ کرنے والوں کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ بیس ہزار روزانہ

 

العھد نیوز کے مطابق غیرملکی زائرین کی آمد سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور تمام مناسک و زیارات کے شیڈول کا ترتیب دیا جاچکا ہے۔

 

تمام زیارات پر ایس اوپیز پر عملدر آمد کے انتظامات مکمل ہیں اور اس وقت روزانہ ساٹھ ہزار افراد بیکوقت عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

 

حج نمایندے کا کہنا تھا: اس وقت روزانہ ساٹھ ہزار حجاج مناسک انجام دیں رہے ہیں مگر بہت جلد اس تعداد کو نوے ہزار اور پھر روزانہ ایک لاکھ بیس ہزار تک پہنچانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔/

3990819

نظرات بینندگان
captcha