کابل سے نکلنے کے لیے طیارے میں لٹکے 3 افراد ٹیک آف کے بعد زمین پر گر گئے

IQNA

کابل سے نکلنے کے لیے طیارے میں لٹکے 3 افراد ٹیک آف کے بعد زمین پر گر گئے

18:16 - August 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510036
خوف اور مایوسی میں مبتلا افغان شہریوں کی کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے پر لٹکنے کی کوشش میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

جیو نیوز کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے میں داخلے کے بعد امریکی اور غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ ایسے میں کئی افغان شہری بھی کابل چھوڑنے کیلئے ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور کئی طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 3 افغان شہری امریکی طیارے پر لٹک گئے اور جیسے ہی طیارے نے فضا میں اڑان بھری اور پہیے بند کیے تو اندر موجود 3 شہری نیچے گرگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں شہری فضا سے نیچے گرکر ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب طیارے سے شہریوں کے گرنے  کے مناظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے اور یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

نظرات بینندگان
captcha