گوادر ایکسپریس وے پر دھماکا، دو بچے جاں بحق

IQNA

گوادر ایکسپریس وے پر دھماکا، دو بچے جاں بحق

8:44 - August 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510062
تہران(ایکنا) حملے میں چینی باشندے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گیی ۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایکسپریس وے پر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

 

حکام کے مطابق دھماکے کا ہدف سڑک سے گزرنے والی گاڑی تھی جس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے تاہم بچے حملے کا نشانہ بن گئے۔

 

حکام نے بتایا کہ بچے سڑک کے کنارےکھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

گوادر ایکسپریس وے پر دھماکا، دو بچے جاں بحق

زرایع کے مطابق حملہ خود کش تھا اور اس میں چینی باشندے کو نشانے بنانے کی کوشش کی گیی جسمیں چینی باشندہ زخمی ہوا جبکہ اس میں گیارہ سالہ بچہ خدا بخش اور دس سالہ سلمان ولد حیدر ناگوری جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha