مرکزی اور جنوبی غزہ پر شدید بم باری

IQNA

مرکزی اور جنوبی غزہ پر شدید بم باری

9:45 - August 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510066
تہران(ایکنا) اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کتائب القسام کے مراکز کو غزہ میں نشانہ بنایا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیھونی طیاروں نے ایک بار پھر از سر نو حملوں کا آغاز کیا ہے اور استقامتی تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنارہا ہے۔

 

آئرین ڈوم دوبارہ فعال

 

عبری‌زبان ویب سائٹ «یدیعوت آحارونوت» کی رپورٹ میں آیا ہے: « اسرائیل کے تمام آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے».

 

قدس‌نیوز کے مطابق فلسطینی استقامتی گروپس بھی نیچی پروان کرنے والے طیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

اسرائیلی جنگی طیاروں نے عرین کے علاقے میں تین میزائیل داغے جس سے آگ لگنے کی اطلاع ہے۔

 

القسام بریگیڈ کی تنظیم "بدر" کے مرکز کو جنوبی غزہ میں حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اب تک جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

 

صیھونی فوج کے اعلی کمانڈروں نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ میں تازہ دم فورس ارسال کی جائے اور حکم دیا ہے کہ جنوبی مقبوضہ علاقوں میں آیرن ڈوم سسٹم نصب کیا جائے۔/

3992162

نظرات بینندگان
captcha