افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور اسلامی کانفرنس سربراہ میں گفتگو

IQNA

افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور اسلامی کانفرنس سربراہ میں گفتگو

9:47 - August 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510067
تہران(ایکنا) پاکستان کے وزیر خارجہ نے عالمی اسلامی ادارے کے سربراہ سے گفتگو میں کہا کہ امت اسلامی کو افغانستان کے عوام سے یکجہتی دیکھانی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  او آئی سی کے جنرل سیکریٹری یوسف بن أحمد العثيمين‎،

سے ٹیلی فون پر گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کے حوالے سے کردار ادا کیا جائے۔

 

 

پاکستانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ بین الاقوامی برداری کو افغانستان میں اقتصادی مدد کرنی چاہیے تاکہ اس ملک کی تعمیر نو میں مدد مل سکے۔

 

شاہ محمود قریشی نے تاکید کہ کہ ایک پرامن ملک کے قیام کے لیے پاکستان کوشش کرتا رہے گا۔

 

انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ مختلف گروپس ایک مشترکہ حکومت کے قیام کے لیے راضی ہوں گے تاکہ اس سے علاقاتی امن کو بقا مل سکے۔

 

پاکستانی وزیر خارجہ نے افغان عوام کی حفاظت اور ترقی پر بھی تاکید کی۔

 

العثیمین نے بھی گفتگو میں اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس بلانے پر زور دیا جسمیں اسلامی ممالک کے نمایندے  شریک ہو تاکہ افغانستان کی نئی حکومت کے حوالے سے بحث کیا جاسکے۔

 

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ کے مطابق ہنگامی اجلاس ممکنہ طور پر اتوار کو منعقد ہوگا۔/

3992157

 

نظرات بینندگان
captcha