شفیق الرحمان برق پر غداری کا مقدمہ درج

IQNA

شفیق الرحمان برق پر غداری کا مقدمہ درج

16:05 - August 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510072
تہران ایکنا: افغانستان میں طالبان اقتدار کو صحیح قرار دینے کے پاداش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی)رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

روزنامہ سہارا کے مطابق افغانستان میں طالبان اقتدار کو صحیح قرار دینے کے پاداش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی)رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی چکریش مشرا نے بدھ کو بتایا کہ شہر کوتوالی میں گذشتہ دیر رات رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق اور دو دیگر فیضان چودھری اور محمد مقیم کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 124اے،153اے اور 295اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے ذریعہ طالبان کے سلسلے میں متنازع بیان دئیے گئے ہیں۔ ایک شخص راجیش سنہل نے اس سلسلے میں تحریر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر برق نے طالبان کا موازنہ ہندوستان کے تحریک آزادی سے کی ہے اور افغانستان میں اس کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha