اشرف غنی کے فرار ہونے کے حوالے سے تازہ انکشافات

IQNA

اشرف غنی کے فرار ہونے کے حوالے سے تازہ انکشافات

9:04 - August 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510078
تہران(ایکنا) اشرف غنی کا اپنے نائب سے اختلاف کس بات پر تھا، فرار ہوتے ہوئے کتنے رقم ساتھ لیے گیے تھے اس پر مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف افغان زرائع نے اشرف غنی کے فرار ہونے کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔

 زرایع کا کہنا تھا کہ اشرف غنی اور نائب صدر امرالله صالح میں طالبان پیشروی کے حوالے سے گہرے اختلافات تھے کہ طالبان کے بڑھتے قدم کے مقابل کیا حکمت عملی اپنائی جائے۔

 

سابق افغان عہدہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الجزیرہ کو بتایا کہ امر اللہ صالح افغانستان سے نکلنے کے مخالف تھا اور بین الاقوامی طور پر حکومت کو تسلیم کرنے پر تاکید کرتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ کابل کے سقوط کی صورت میں مقابلے کے نئے روش اور طرز پر مقاومت شروع کی جائے۔

 

زرایع کے مطابق اشرف غنی کا خیال تھا کہ کابل پر تسلط کے بعد صدارتی ہاوس یا ارگ میں قتل کا بازار گرم ہوسکتا ہے لہذا اس سے بچنے کے لیے ملک سے فوری طور پرنکل جانا چاہیے۔

 

مذکور زرایع کے مطابق اشرف غنی کو امریکی زرایع نے بعض معلومات دی تھی جس کو وہ امر اللہ صالح سے شیر نہیں کررہا تھا، اور یقینی طور پر اشرف غنی کا فرار امریکی ہم آہنگی سے ممکن ہوا تھا۔

 

میڈیا میں منتشر ہونے والی فہرست میں باون ناموں میں اشرف غنی اور انکی اہلیہ کے نام شامل ہیں جنہوں نے دوشنبہ کا رخ کیا تھا اور وہاں سے وہ امارات چلے گیے جہاں ویڈیو کلیپ میں غنی نے پیغام دیا  کہ خون ریزی سے بچنے کے لیے وہ نکل گیے ہیں۔

زرایع کے مطابق اشرف غنی ۱۶۹ ملین ڈالر اپنے ساتھ لے گیے ہیں جبکہ فرار کی صبح امریکی فورسز نے ارگ کا محاصرہ کیا اور امریکی فورسز کی نگرانی میں غنی ارگ سے نکلے ہیں۔

 

افغان وزارت خارجہ کے مطابق اشرف غنی کو امریکی حفاظت کے ساتھ ائیرپورٹ پہنچایا گیا ہے اور ہیلی کاپٹر سے نکلنے کی خبر افواہ ہے، غنی کا طیارہ تاجیکستان گیا مگر وہاں اجازت نہ ملنے پر وہ امارات کی طرف چل پڑے۔/

3992406

نظرات بینندگان
captcha