
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی نگران تنظیم نے رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی کی جنگ میں اسرائیل نے چار بلند و بالا رہایشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر عالمی جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
تنظیم نے اسرائیل سے ان عمارتوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔
ان عمارتوں کی تباہی سے عمارت کے ساتھ والے مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے.
تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل واضح ثبوت پیش کرے کہ ان عمارتوں کو کن بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
نیویارک میں عالمی ادارے کو پیش کردہ اسرائیلی جنگ کے حوالے سے یہ تیسری رپورٹ ہے۔
مذکورہ تنظیم نے اس سے پہلے بھی اسرائیل کو جنگ کی خلاف ورزی پر جنگی مجرم قرار دے رکھا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق آخری صیھونی رژیم حملے میں ۲۵۴ فلسطینی شہید ہوگیے تھے جنمیں ۶۷ بچے اور ۳۹ خواتین شامل ہیں۔/