
سوشل میڈیا کے مطابق پاکستان نے افغان فاتحین کو افغان سرزمین استعمال کرنے والے انتہائی مطلوب ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی فہرست سونپ دی ہے اسی سلسلے میں گزشتہ روز فاتحین کے امیر ملا ہیبت اللہ نے ایک تحقیقاتی کمیشن بھی قائم کر دیا یہ کمیشن پاکستان کی شکایت پر قائم کیا گیا.
یاد رہے کہ پاکستان نے افغان حکومت (فاتحین) سے ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر رہی ہے، یہ کمیشن جلد ہی اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دے گا. اس سے چند روز پہلے سہیل شاہین بھی کہہ چکے ہیں کہ ٹی ٹی پی کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں ہم اپنی زمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے.
دوسری طرف خبریں یہ بھی ہیں کہ ٹی ٹی پی کی قیادت نے فی الحال نئے حکم تک پاکستان پر حملے روکنے کا حکم دیا ہے جس سے یہ بات بھی ظاہر ہو رہی ہے کہ امریکہ کی واپسی، بھارتی قونصل خانوں کی بندش اور اشرف غنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ٹی ٹی پی کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور امید یہ کی جا رہی ہے کہ یہ لوگ جلد ہی ہتھیار پھینک کر مذاکرات کی طرف آئیں گے.