
ترک میڈیا کے مطابق مذہبی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے قرآنی کورس میں بیس لاکھ کے لگ بھگ بچے اور بچیاں شریک تھیں۔
مذہبی امور کے مطابق کورس پانچ جولائی سے شروع ہوا اور چھ ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد بیس اگست کو اختتام پذیر ہوا۔
کورس کے دوروان ۶۱ هزار مسجدوں اور ۱۳ هزار حفظ مرکز میں کلاسز ہوئیں جہاں ۱۱۰ مرد و خواتین اساتذہ نے تدریس میں حصہ لیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ۹۰۶ هزار ۶۱۵ شرکاء میں ۳۲ هزار ۶۱۵ بچے اور ۸۷۴ هزار بچیاں شامل تھیں۔
ایس او پیز کے ساتھ کلاسز میں چار سے نو سال کے بچے شریک تھے جبکہ دس سے پندرہ سال کے بچے آن لائن کلاسز اور فیزیکلی دونوں میں شریک تھے جبکہ سولہ سے بائیس سال کے طلبا و طالبات صرف آن لائن میں شریک تھیں۔
قرانی کلاسز کے ہمراہ عبادات، اخلاق اسلامی اور معارف کے دروس بھی دیا گیا۔
مذہبی امور ادارے کے سربراہ علی ارباش نے کورس کے شرکاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچوں کے والدین کی کوششوں کو بھی سراہا۔
کورس کے اختتام پر تقریب انعامات کی تقریب مسجد ایاصوفیه میں منعقد کی گیی۔
سال ۱۹۷۶ سے اب تک ترکی میں حفاظ کرام کی تعداد ۱۴۰ هزار تک پہنچ چکی ہے اور ۷۰ هزار دیگر حفظ مراکز میں مصروف عمل ہیں۔
مسجد ایاصوفیه میں اختتامی تقریب کی ویڈیو ملاحظہ کرسکتے ہیں: