‏کینیڈا؛ طالبان کو بھائی کہنے پر شدید تنقید کا سامنا

IQNA

‏کینیڈا؛ طالبان کو بھائی کہنے پر شدید تنقید کا سامنا

8:45 - August 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3510113
تہران(ایکنا) کینیڈا کی وزیر برائے خواتینو جنسیتی امور کو تقریر میں طالبان کو «ہمارے بھائی» کہنے پر شدید اعتراضات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی وزیر برائے خواتینو  جنسیتی امور «مریم منصف» جو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں افغانستان کے حوالے سے بات کررہی تھی اس میں انکا کہنا تھا: ہم ان حالات کو ایک فرصت سمجھتے ہیں اور اپنے« طالبان بھائیوں» سے کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کو پرامن انداز میں نکالنے کا موقع دیں۔

 

کینیڈین وزیر نے اپنی بات کی وضآحت کرتے ہوئے کہا: « طالبان بھائیوں» کا لقب ہماری ثقافت کا حصہ ہے کیونکہ مسلمان ایک دوسرے کو بھائی یا بہن کہہ کر پکارتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کہ طالبان ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے اپنے اجداد کی زمین کو تنگ کررکھا ہے۔

 

کینیڈا کے دائیں بازو کی پارٹی نے اس پر شدید اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جملہ غیر قابل قبول ہے۔

 

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  نے اس پر رد عمل میں کہا کہ طالبان ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور ہم انکو قبول نہیں کریں گے اور مذکورہ وزیر نے بھی وضاحت کی ہے۔

 

کینیڈا میں خواتین کے امور کی ایکٹویسٹ اور افغانی نژاد خاتون زهرا سلطانی نےمنصف کی بات پر کہا: میں ایک افغان نمایندے کے طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ ہماری ثقافت میں گنجایش نہیں کہ طالبان کو بھائی کہہ کر پکاریں۔/

h3993337

نظرات بینندگان
captcha