رپورٹ کے مطابق عراقی رضا کارفورس حشد الشعبی نے عشرہ اول کی حفاظتی اقدامات میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ چہلم امام حسین (ع) کے حوالے سے بھی وہ اقدامات کے لیے آمادہ ہے۔
حشد عتبات میں العباس و الامام علی(ع) کے علاوہ علی الاکبر و انصار المرجعیه بریگییڈ شامل ہیں۔
حشد عتبات کی نگرانی میں کربلا کی حفاظت کے حوالے سے خصوصی نشست منعقد کی گیی جسمیں بندکمرے میں حفاظتی انتظامات کا جایزہ لیا گیا۔
حشد عتبات ہر سال محرم اور عاشورا مراسم کی حفاظت کے انتظامات کے علاوہ چہلم امام حسین (ع) کی تقریبات اور واک کا اہتمام کرتی ہے۔
کربلا میں تین مین داخلی راستوں کے علاوہ فضائی سیکورٹی اور حرم سیدالشهداء اور روضہ ابوالفضل العباس(علیهماالسلام) اور لاکھوں زائرین کی حفاظت کے انتظامات اہم ٹاسک میں شامل ہے۔/