قرآنی انجمنوں کی جانب سے اربعین حسینی واک + تصاویر

IQNA

قرآنی انجمنوں کی جانب سے اربعین حسینی واک + تصاویر

8:43 - August 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3510134
تہران(ایکنا) تیسرا سالانہ اربعین واک عراق کی قرآنی انجمنوں کے تعاون سے کربلا میں منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق روضہ حضرت عباس(ع) کے قرآنی شعبے اور عراق کی مختلف قرآنی انجمنوں کے تعاون سے سالانہ قرآنی اربعین واک منعقد ہوا۔

 
قرآنی اربعین واک جسمیں عراق کے تیرہ مختلف صوبوں کے قرآنی نمایندے شریک تھے کا آغاز حرم مطهر حضرت عباس(ع) سے شروع ہوا جو بین‌‌الحرمین سے ہوتا ہوا حرم مطهر امام حسین(ع) پر اختتام پذیر ہوا جہاں حضرت سیدالشهدا(ع) کی عزاداری کی گیی۔

 

مذکورہ اربعین قرآنی واک یا پیدل روی کے اختتام پر حرم مطهر امام حسین(ع) میں قرآنی محفل منعقد کی گیی جسمیں تلاوت کے علاوہ مرثیہ خوانی بھی کی گیی۔

 
قابل ذکر ہے کہ آستانہ عباسی کا قرآنی مرکز اہم علمی قرآنی مراکز میں شمار ہوتا ہے جو قرآنی علوم کی ترویج اور معاشرے میں تعلیم قرآن عام کرنے کے حوالے سے مصروف عمل ہے۔/

.
 

3993935

نظرات بینندگان
captcha