
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق لندن میں انجمن اسلامی طلبا اور توحید مرکز لندن کے تعاون سے عزا کی مجالس منعقد ہورہی ہیں۔
چوتھی مجلس میں حجتالاسلام والمسلمین سیدمحمود رضوی نے «فلسفه و ضرورت عزاداری موجود دنیا میں»
کے عنوان سے خطاب کیا جبکہ حامد حشمتی، ذاکر اهل بیت(ع) نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کا شرف حاصل کیا۔
لندن کی مجالس عزا میں وہاں پر مقیم شیعہ کیمونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہیں جہاں ایس او پیز کے ساتھ مجلس ہورہی ہے اور توحید مرکز کے چینل سے زوم پر نشر بھی کی جاتی ہے۔
عشرہ ثانی کی مجالس سات رات تک جارہی رہی جو روزانہ لندن وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوتی تھی۔/


