
ایکنا نے الیوم السابع نیوز کے حوالے سے رپورٹ میں نقل کیا ہے کہ نماز طواف کی ادائیگی کے لیے کمزور اور معذور افراد کے لیے خصوصی عبادت کی جگہ بنائی جارہی ہے۔
مسجد الحرام انتظامات کے رضا کار امجد بن عایض الحازمی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین میں معذور اور کمزور افراد کے لیے سہولیات کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔
معذور افراد کے امور کے سربراہ احمد البرکاتی کا کہنا تھا کہ مسجدالحرام میں بہرے افراد کے لیے خصوصی جگہ بنائی گیی ہے جہاں پچیس افراد عبادت کرسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں معذور افراد کے لیے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام و مسجدالنبی میں معذروں کے عمرہ کے لیے سہولیات دی جارہی ہیں تاکہ وہ آسانی سے عبادت بجا لاسکیں۔/