
ایکنا رپورٹ کے مطابق ۲۵ ستمبر کو کرغیزستان کے شہر«بازار قورغان» جو جلالآباد صوبے میں واقع ہے کی مرکزی مسجد میں «بهار قرآن» کے عنوان سے مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
پندرہ ستمبر سے قبل تمام دیگر شہروں میں مقامی سطح پر مقابلے ہوں گے جنمیں کامیاب طلبا اصلی اور مرکزی مقابلے کے لیے منتخب ہوں گے۔
ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق فائنل مرحلہ کا مقابلہ ۲۵ ستمبر کو قورغان کی مرکزی مسجد میں ہوگا جسمیں عمر کی خاص شرط نہیں۔
حفظ کل قرآن بمع تجوید، حفظ ۲۰ پارے بمع تجوید، حفظ ۱۰ پارے بمع تجوید مقابلوں میں شامل ہیں جنمیں کرغیزستان کے شہری شرکت کرسکتے ہیں ۔
مقابلوں میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں اور بالترتیب ۱۱۰۰ هزار صوم(کرغیزستان روپیہ)، ۷۰ هزار صوم اور ۵۰ هزار صوم دس پاروں کے حفظ کے لیے انعامات مقرر کیے گیے ہیں۔
حفظ ۲۰ پاروں کے لی ۱۵۰ هزار صوم، مقام دوم ۱۰۰ هزار صوم اور مقام سوم ۸۰ هزار صوم جبکہ کل قرآن ک حفظ کے لیے اول تا سوم ۲۰۰ هزار صوم، ۱۵۰ هزار صوم اور ۱۰۰ هزار صوم انعامات دیے جائیں گے۔
مذکورہ مقابلہ ایگریکلچرل مرکز کے سربراہ «اِرنست آکونبکاف» کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔/