
ایکنا نیوز کے مطابق کہا گیا ہے کہ اس سال اربعین سید الشهداء(ع) پر تیس ہزار ایرانی عراق میں زیارات پر مشرف ہوسکتے ہیں۔
عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس جس میں وزارت صحت کے اعلی حکام شریک تھے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس نشست میں کورونا کے خطرات، ایس او پیز اور زیارت اربعین امام حسین(ع) کی اہمیت پر بحث و مباحثہ کرنے کے بعد اس اقدام کا فیصلہ ہوا۔
نشست کے اختتام پر فیصلے کے مطابق اس بات کا اعلان ہوا کہ ایران سے تیس ہزار زائر اور باقی ممالک سے دس ہزار فی ملک زائراربعین پر عراق آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عراق میں صرف بین الاقوامی ائیرپورٹوں سے زائرین عراق آئیں گے اور عراق آنے سے ۷۲ گھنٹے قبل کورونا منفی ٹیسٹ ساتھ لانا لازم ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے گذشتہ ہفتے کو عراقی وزیراعظم الکاظمی سے اربعین پروگرام پر اہم ملاقات کی تھی۔/