
فلسطینی تحریک حماس کی ویب سائٹ کے مطابق حماس ترجمان حماده نے ایک بیان دیا ہے کہ مسجد الاقصی پر صیھونی یورش وہ بھی سیکورٹی فورسز کی حمایت کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام سے درخواست کی کہ وہ اس جشن نما تخریبی پروگرام کو روک دیں تاکہ مسجد الاقصی کی بیحرمتی نہ ہو۔
حماس ترجمان نے فلسطینی باشندوں سے کہا کہ وہ تمام مقبوضہ علاقوں میں موجود رہیں اور مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں تاکہ صیھونی سمجھ لیں کہ اس مقدس مقام کے دفاع کے لیے ہم تیار ہیں۔
حماده کا کہنا تھا کہ مزاحمتی فورس کسی طور غاصبوں کا اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی میں من مانی کرے اور ہم ہر قیمت پر مسجد الاقصی اور فلسطینی کاز کی حفاظت کریں گے۔/