IQNA

9:37 - September 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3510176
تہران(ایکنا) رضا کار تنظیم اخلاص کے تعاون سے سیمینار آج منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے انقلابی تبدیلیوں کے حامل وسائل ہیں اوراس شعبے سے منسلک افراد جہاں اپنی روزی کا بہترین سامان کر تے ہیں، وہاں معاشرے کی اصلاح کے لیے تحریری و تقریری لحاظ سے قابلِ قدر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی ذمے داری نہایت احسن انداز سے نبھائی جاسکتی ہے۔ اسی موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اخلاص گروپ کی جانب سے کوئٹہ میں

ایک روزہ سمینار بعنوان  : دور حاضر میں طلباء اور سوشل میڈیا : کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں

اسپیکر : علامہ سید محمد رضا جان کاظمی فرزند سید جان علی شاہ کاظمی  ہوں گے۔

سیمینار آج بروز منگل • بوقت شام ٹھیک 5 بجے : میجر نادر آڈیٹوریم،سردار حسن موسیٰ گرلز کالج گلستان ٹاؤن کوئٹہ میں منعقد ہوگا جسمیں تمام نوجوانوں اور طلبا و طالبات کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔/

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: