مراکشی خوش ذوق خطاط کی قرآنی کتابت

IQNA

مراکشی خوش ذوق خطاط کی قرآنی کتابت

8:52 - September 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510191
تہران(ایکنا) علاوه بیطام قرآنی کتابت کے علاوہ عراقی تاریخ کو ۳۰۰۰ بیت کو نظم کی شکل میں خطاطی کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مراکش کے خوش ذوق خطاط علاوه بیطام نے تین سال کی کاوش کے بعد خطاطی کورس مکمل کی اور خطاطی کی خوبصورتی پر مزید کام کیا، وہ مغربی خط کو خط کوفی کا سلسلہ سمجھتا ہے جو دنیا اور اسلامی و عربی خطوں میں بہترین خط شمار ہوتا ہے۔

 

علاوه بیطام سال ۱۹۵۸ کو مراکش کے شہر عین التوتہ کے گاوں قصبه اولاد عوف میں پیدا ہوئے، ۶ سال کی عمر میں حفظ قران کریم شروع کی اور ۱۲ سال کی عمر میں وہ حافظ کل قران بنے۔

حفظ کے بعد اسلامی و قرآنی علوم میں مزید تعلیم کا سلسلہ انہوں نے جاری رکھا اور مختلف مدارس اور علمی مراکز سے استفادہ کیا۔

 

بیطام نے اہم اور معروف اساتذہ سے بہترین علوم سیکھنے کی وجہ سے وہ جلد ایک بہترین مذہبی، ادبی اور آرٹ کے ماہر کے طور پر متعارف ہوئے اور انکو شہر عین التوتہ میں خاص شہرت ملی۔

 

قرآن مجید کی کتابت مکمل کرنے پر انکو خواب سراہا گیا، انہوں نے مالی مشکلات کے باوجود اس کام کو مکمل کیا اور یوں انکی ایک ایسی آرزو جو بچپن سے انکے زہن میں تھی مکمل ہوئی۔

 

بیطام کا کہنا تھا کہ خط عربی مراکشی جس کا انہیں بہت شوق ہے اہم اسلامی خط میں شمار ہوتا ہے جنمیں ایک خاص خوبصورتی موجود ہے اور اس خط میں عربی اور اسلامی فن خطاطی کا شاہکار پہلو کو مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

 

مراکشی ہنرمند کو قرآنی کتابت کے علاوہ عربی ادبیات کا بھی شوق ہے اور انہوں نے اسی حوالے سے عراقی تاریخ کو ۲۸۹۴ بیت میں نظم کی شکل میں تحریر کی ہے۔

 

قابل ذکر ہے ایسے بڑے کام انہوں نے ایک بیکری کی دکان جو محلہ النصر میں واقع ہے انجام دیا ہے۔/

3995903

نظرات بینندگان
captcha