
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
إنّا لله وإنّا إليه راجعون
آیتالله علامه شیخ عبدالامیر قبلان کے انتقال پرملال کی افسوسناک خبر دردناک ہے اور انکے جانے سے ایک خلا ایجاد ہوا جس کا پر کرنا مشکل ہے، وہ عالم اور مرد باعمل، اسلام کے مخلص خدمتگار اور امت و وطن کے وفادار تھے۔
آپ مجاهد فی سبیل الله جو رسول اکرم(ص) و اهل بیت(ع) اور صالحین فقها و علمای با تقوای کی سیرت پر گامزن مجاہد تھے۔
اللہ تعالی انہیں صالح بندوں کی طرح جزا خیر عنایت فرمائے، انکے درجات کو بلند کرے اور انہیں اولیاء اور طاہرین میں محشور فرمائے، تمام علما، مدارس اور انکے پس ماندگان کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور انکے لیے اجر عظیم کی متمنی ہوں۔/
عيسى أحمد قاسم
۵ ستمبر ٢٠٢١