افغان حکومت کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان

IQNA

افغان حکومت کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان

15:46 - September 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3510200
نئی افغان حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی افغان حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب 11 ستمبر کو ہوگی۔

 

9/11 حملوں کو رواں سال 11 ستمبر کو 20 سال مکمل ہوجائیں گے، 2001 میں امریکی حکومت نے اتحادی ممالک کے ہمراہ افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد طالبان کی حکومت ختم ہوگئی تھی تاہم طالبان نے ٹھیک اسی دن حلف بردراری کی تقریب کا اعلان کیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ 2 روز قبل طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا تھا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے.

 

نظرات بینندگان
captcha