IQNA

6:16 - September 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3510202
تہران(ایکنا) غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام قیدیوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق نابلس کے عوام نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل پڑے اور قیدیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

 

مظاہرے میں شریک عوام کا اس موقع پر فورسز سے جھڑپ کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

کہا جاتا ہے کہ اس موقع پر صیھونی فورسز کے اہلکار مسجد مبارک الاقصی کے اندر دندناتے ہوئے گھس آئے تھے۔

 

فلسطینی مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھائے تھے اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔

 

دیگر علاقوں سے بھی فلسطینی اسراء کی حمایت میں مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔

 

الخلیل کے علاقے میں بھی فلسطنیوں نے احتجاج کیا تاہم یہاں پر احتجاج کو صیھونی فورسز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔/

3996456

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: