مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت نامہ ضروری نہیں: وزارت حج

IQNA

مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت نامہ ضروری نہیں: وزارت حج

20:11 - September 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510235
سعودی وزارت حج عمرہ کا کہنا ہےکہ مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں۔

جیوز نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہناہےکہ مسجد نبویؐ میں آنے والوں کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہیں۔

وزارت کے مطابق مسجد میں فرض نماز کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں تاہم سلام پیش کرنے اور روضہ شریف میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے۔

 وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر اسٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے، جو لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں یا کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہوں یا پھر وہ پہلی خوراک لے کر 14 دن گزار چکے ہیں ایسے افراد کو مسجد نبویؐ میں نماز کی اجازت ہوتی ہے اور ان سے الگ سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا جاتا۔ 

نظرات بینندگان
captcha