IQNA

9:47 - September 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510242
کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے گھر پر حملے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق کینیڈین شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو زخمی حالت میں پایا۔

 

پولیس نے کہا کہ دونوں زخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کے والد کو بھی اغوا کیا گیا اور 6 گھنٹوں بعد زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک اور واقعے میں پاکستانی فیملی کو ٹرک سے روند ڈالا گیا تھا جسمیں چار ہلاک اور چھوٹا بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا

 

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: