
آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے نمایندے رسول عباس فضالہ کے مطابق چہلم امام عالی مقام کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں تاکہ امن و امان اور صحت کے مسائل کی نظارت کی جاسکے۔
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں جس کے مطابق اربعین واک کے لیے داخلی راستوں پر سیکورٹی اور دیگر سہولیات کا مدنظر رکھا گیا ہے اور اس حوالے سے خصوصی آپریشن روم قایم کیا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا: زائرین کی صحت کے لیے خصوصی انتظامات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور تمام شعبے روضہ امام عالی مقامی حضرت امام حسین(ع) سے خصوصی تعاون کررہے ہیں۔
رسول عباس فضاله کا کہنا تھا: آستانہ حسینی کے اسٹاف کے علاوہ چھ ہزار رضا کار بھی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے مختلف شعبوں میں خدمات کے لیے آمادہ ہیں۔/