IQNA

9:42 - September 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510271
تہران(ایکنا) امریکی شہر بوسٹن کے سینکڑوں باشندوں نے صیھونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور فلسطینی قیدیوں کی تصاویر موجود تھیں جو ان قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

بوسٹن میں انسانی حقوق کی رپورٹرفاٹن شلبایہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں بالخصوص چھ اسیر جو فرار کے بعد دوبارہ گرفتار ہوئے ہیں انکی آزادی کے لیے آواز بلند کی جائے۔

 

انہوں نے جعابیص جیل کے قیدیوں کا حوالہ دیا جہاں کے قیدیوں کے بدن جل گیے تھے کہ انکو فوری علاج کی ضرورت ہے اور اداروں کو اس حوالے سے مداخلت کرنی چاہیے۔

 

شلبایه نے مظاہرین سے مزید مظاہروں کی درخواست کی تاکہ دنیا اس طرف متوجہ ہوجائے اور جیلوں میں بند بیمار، بچے، خواتین اور بزرگوں پر توجہ دی جاسکے۔

 

اس مظاہرے میں بعض امریکی اور یہودی اداروں کے نمایندے بھی شریک تھے۔/

3998897

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: