IQNA

18:33 - September 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510284
مشرقی افغانستان میں مسلح ملزمان کی جانب سے چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق طالبان عہدیدار نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقتولین عام شہری تھے۔

تاہم عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو طالبان جنگجو بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رکشے میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد کے ضلع گھاؤچک میں چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔

یہ صوبہ ننگرہار میں طالبان کے اہداف پر تازہ حملہ ہے جو چار سالوں تک دہشت گرد تنظیم 'داعش' کے افغانستان چیپٹر کا مرکزی ٹھکانہ رہا ہے۔

ایک اور واقعے میں جلال آباد میں دو طالبان جنگجو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کو ناکارہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔

واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

داعش کی مقامی شاخ داعش خراسان نے جلال آباد میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوئے۔

داعش خراسان نے اگست کے آخر میں کابل ایئرپورٹ پر خوفناک حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: