IQNA

7:04 - September 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3510288
وحدت کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی ، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سربراہ جامعتہ الکوثر علامہ شیخ محسن نجفی ، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ ریاض نجفی شریک ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق ملت جعفریہ پاکستان کے بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزیوں اورتکفیری وناصبی شرپسند عناصر کی جانب سےمسلسل مقدسات مکتب اہل بیتؑ کی توہین کےخلاف شیعہ قوم کی وحدت کا عظیم الشان اظھار کیا گیا ہے۔ قائدین و ذاکرین تحفظ حقوق تشیع وعزاداری کیلئے متحد نظر آتے ہیں۔ اسلام آباد میں ملک بھر سے شیعہ قومی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام، ذاکرین عظام اور واعظین کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق بزرگ علمائے مکتب اہل بیتؑ، شیعہ تنظیمات وقائدین کے زیر اہتمام علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کا فقید المثال انعقاد جامع امام صادق ؑ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ اس کانفرنس کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اس میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی ، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سربراہ جامعتہ الکوثر علامہ شیخ محسن نجفی ، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ ریاض نجفی بیک وقت ایک ہی پنڈال میں موجود ہیں۔

 

قائدین ملت،علماء و ذاکرین تحفظ حقوق تشیع وعزاداری کیلئے متحد

 ان بزرگان کے علاوہ ملک بھر سےعلامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفرنقوی،ذاکر اہل بیتؑ علامہ گلفام ہاشمی ، ذاکر اہل بیتؑ نثار قلندری ،ذاکر اہل بیتؑ اقبال ناصر چانڈیہ، علامہ تقی شاہ نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ صادق تقوی، علامہ رضی حیدر زیدی، علامہ ناظرعباس تقوی ودیگر جید علمائے کرام وذاکرین عظام بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

قائدین ملت،علماء و ذاکرین تحفظ حقوق تشیع وعزاداری کیلئے متحد

 

اس بات میں دو رائے نہیں کہ یہ اجتماع اپنی نوعیت کا تاریخی اجتماع ہے جس سے اسلام دشمن وتشیع دشمن قوتوں کوواضح پیغام گیا ہے کہ تمام شیعہ قومی جماعتیں اور شخصیات مکتب تشیع کے حقوق اور عزاداری کے تحفظ کیلئے متحد ہیں اور اس راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، اس تاریخی اجتماع سے قوم نےملی وحدت و قوت کا عظیم الشان مظاہرہ کیا ہے جس سےدشمن تشیع و عزاکو ملی قوت کا واضح پیغام پہنچا ہے ۔

قائدین ملت،علماء و ذاکرین تحفظ حقوق تشیع وعزاداری کیلئے متحد

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: