طالبان: افغانستان میں داعش امیر مار دیا گیا ہے

IQNA

طالبان: افغانستان میں داعش امیر مار دیا گیا ہے

7:23 - September 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510306
تہران(ایکنا) طالبان کا دعوی ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے امیر ابوعمر خراسانی کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے امیر ابوعمر خراسانی کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ داعش افغانستان کے لیے کوئی خطرہ نہیں اور ہم انہیں کنٹرول کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

اس سے پہلے افغان دور میں داعش ننگرہار میں بھرپور کام کررہی تھی تاہم سخت جنگوں کے بعد کہا گیا کہ اب یہ علاقہ داعش سے پاک ہوچکا ہے۔

 

ذبیح‌الله مجاهد نے کہا تھا: داعش کوئی خطرہ نہیں کیونکہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں اور انکا کوئی حامی نہیں اور ہم انکو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ بات ثابت شدہ ہے۔



4000193

 

نظرات بینندگان
captcha