طالبان نے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی لگا دی

IQNA

طالبان نے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی لگا دی

18:05 - September 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510317
طالبان کی جانب سے صوبہ ہلمند میں حجاموں کو بھیجے گئے نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی گاہک کی داڑھی نہ مونڈھی جائے بصورت دیگر دکاندار ذمہ دار ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان نے صوبہ ہلمند میں داڑھی ترشوانے یا مونڈھوانے پر پابندی عائد کردی اس حکم پر عمل درآمد کے لیے صوبے بھر کے تمام حجاموں کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے صوبہ ہلمند میں داڑھی ترشوانے یا مونڈھوانے پر پابندی عائد کردی اس حکم پر عمل درآمد کے لیے صوبے بھر کے تمام حجاموں کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔ حوالے سے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت حافظ رشید ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ داڑھی مونڈھوانے پر پابندی کا فیصلہ مذہبی پولیس اور صوبے کے تمام حجاموں کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں متفقہ طور کیا گیا تھا۔

 

ڈائریکٹر انفارمیشن اور کلچر حافظ رشید ہلمند نے مزید کہا کہ داڑھی مونڈھوانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اب اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ کی ایک رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ داڑھی مونڈھوانے پر پابندی سے متعلق کابل میں بھی کئی حجاموں کو تنبیہ کی گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہرات کا کنٹرول حاصل کرتے ہی طالبان کی مقامی قیادت نے صوبے بھر میں داڑھی مونڈھوانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

نظرات بینندگان
captcha