
ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق امن و امان اور اربعین جلوسوں میں سہولت کے پیش نظر چہلم کے موقع پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج تعلیمی اداروں میں تعطیل کیا جائے ۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کےمطابق 28 ستمبر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔